Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاسر فاروق کا تعارف

پیدائش : 28 Aug 1975 | راول پنڈی, پنجاب

یاسر فاروق، 28 اگست 1975 کو راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے کمیونیکیشن/آئی ٹی انجینئر، ڈیٹا اینالسٹ اور ٹرینر ہیں۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس، ابلاغِ عامہ اور اردو میں ماسٹرز کیا ہے۔ لکھنے کا آغاز انہوں نے اسکول اور کالج کے دور سے کیا، جبکہ ملازمت سے قبل ادبی و تنقیدی حلقوں میں سرگرم رہے۔ ان کی غزلیں اور نظمیں مختلف اخبارات کے ادبی صفحات پر شائع ہوتی رہیں۔

انہوں نے 2002 سے سنجیدگی سے بچوں کے لیے لکھنا شروع کیا اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منعقدہ ملکی سطح کے مقابلوں میں ان کی بچوں کی شاعری اور ناولوں کو ایوارڈز ملے۔ وہ بچوں کے لیے پنجابی اور انگریزی میں بھی لکھتے ہیں۔ شاعری میں ان کا کوئی استاد نہیں تھا، تاہم وہ نازیہ نزی اور ایوب اختر کو اپنی نظمیں دکھاتے ہیں۔

یاسر فاروق کی نظمیں اور کہانیاں پاکستان اور ہندوستان کے مختلف بچوں کے رسائل، جیسے بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ، جگنو، ذوق و شوق، مہک، کونپلیں، ساتھی، ادبیاتِ اطفال، جگمگ تارے، ہلال برائے اطفال، فیملی میگزین، زیست، بچوں کا پرستان، شاہینِ اقبال، فہمِ دین، مسلمان بچے وغیرہ میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، ان کی غزلیں اور نظمیں بیاض، نئے افق اور سچی کہانیاں میں بھی چھپتی رہی ہیں۔ وہ کئی مجلات کی مجلسِ مشاورت و ادارت میں شامل ہیں۔

اعزازات و ایوارڈز:
2002: نیشنل بک فاؤنڈیشن سے بچوں کی شاعری کے مسودہ "ننھی منی نظمیں" پر تیسرا ایوارڈ
2003: نیشنل بک فاؤنڈیشن سے بچوں کی شاعری کے مسودہ "کیسا رے کیسا" پر دوسرا ایوارڈ
2005: نیشنل بک فاؤنڈیشن سے پنجابی شاعری کے مسودہ "ہوٹے" کو میرٹ ایوارڈ
2005: نیشنل بک فاؤنڈیشن سے بچوں کے ناول "کوشش" کو میرٹ ایوارڈ
2024: "مہک" رسالے سے بہترین شاعری پر امان اللہ نیر شوکت اور اشرف پیتھوی ایوارڈ
2023: چلڈرن لٹریری سوسائٹی سے ادبِ اطفال حسنِ کارکردگی ایوارڈ
2024: چلڈرن لٹریری سوسائٹی سے "بچوں کا باغ" کے بہترین شاعر کا ایوارڈ

موضوعات

Recitation

بولیے