Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Zahida Khatoon Zahida's Photo'

زاہدہ خاتون زاہدہ

1915 - 1982 | کراچی, پاکستان

زاہدہ خاتون زاہدہ کا تعارف

تخلص : 'زاہدہ'

اصلی نام : زاہدہ خاتون

پیدائش : 21 Jul 1915 | لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 08 Jan 1982

زاہدہ خاتون زاہدہؔ لکھنؤ کے معروف تجارت پیشہ و ادبی ذوق رکھنے والے گھرانے (مالکان اصغرعلی محمد علی تاجران عطر وغیرہ) میں پیدا ہوئیں۔ شادی کے بعد زاہدہ خلیق الزماں کے نام سے مشہور ہوئیں۔ ان کے والد ماجد کا نام محمد ارتضیٰ خاں تھا جو مشہور رئیس اور صاحب دیوان شاعر محمد اصطفیٰ خاں اصطفیؔ لکھنوی کے بھائی اور محمد مرتضیٰ خاں کے بیٹے تھے۔ گھر کا ماحول علمی و ادبی تھا شروع سے ہی تعلیم پر توجہ دی اور اردو فارسی میں اچھی دسترس حاصل کر کے دیگرعلوم کی تکمیل کی۔ زاہدہ نے تقریباً 12 سال کی عمر میں پہلی غزل کہہ کر خاندان کے بزرگ شعرا کو دکھائی۔ وہ ان کی صلاحیتوں سے خوش ہوئے اور حوصلہ افزائی کرنے لگے۔ رفتہ رفتہ کلام میں پختگی آئی اور ان کی شہرت میں اضافہ ہونے لگا، انہیں اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کی بھر پور داد سخن و سنج و سخن فہم حلقوں سے ملی اور کلام اس زمانے کے مؤقر اخبارات و رسائل میں تواتر سے چھپنے لگا۔ زاہدہ کی شاعری کا آغاز غزل گوئی سے ہوا تھا اس کے بعد وہ سیاسی سماجی، ملکی و قومی نظمیں بھی کہنے لگیں اور بیحد مقبولیت حاصل کی۔
تقریباً 16 سال کی عمر میں لکھنؤ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری خلیق الزماں سے 25 دسمبر 1930 کو شادی ہوگئی اس کے بعد ان کی ادبی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اور اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ڈھونڈ دھونڈ کر شاعرات کو اکٹھا کیا اور جگہ جگہ شعری نشستیں منعقد کر کے ان شاعرات کے کلام سے لکھنؤ والوں بلکہ دنیائے ادب کو روشناس کرایا جن کا فن گھر کی چہاردیواری سے باہر کبھی نہ نکل سکتا۔ ان کی معاونین میں شاعرہ شمیم لکھنوی، عصمت آرا عصمت لکھنوی اور عظمت اقبال عظمت لکھنوی وغیرہ سرفہرست ہیں۔ یہ سب اپنے دور میں زبان و ادب کی خدمت میں منہمک اور سرگرم رہیں۔
زاہدہ کی غزلوں میں سوزوگداز، شعریت و نغمگی اور زبان و بیان کی صفائی کے ساتھ تغزل کی شان بھی موجود ہے نظمیں سعی و عمل کی روشنی، جوش و ولولہ اورسماجی زندگی کے شعور و حقیقت کی عکاس ہیں۔ ملک کی تقسیم کے بعد پاکستان منتقل ہو کر کراچی میں سکونت اختیار کر لی تھی وہاں کئی اہم تنظیموں سے وابستہ رہیں اوران کی سربراہی کی۔ 1967 میں وزارت کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے