عبرتؔ ، زینب بیگم
والد ماجد ڈاکٹر خوب داد خاں بہادر کلکتہ میں ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز تھے، بزرگوں میں ہفت ہزاری اور سہزاری بھی گزر چکے تھے۔ بریلی میں محلہ گلی بھاٹانؔ میں کوٹھی ’’مبارک باغ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ محترمہ خوب داد خاں صاحب کو پھلوں اور مختلف قسم کے پودوں سے بہت لگاؤ تھا۔ جس کے نتیجہ میں ہر قسم کے پھلوں اور پھولوں کے پودے باغ میں موجود تھے اور اگر کوئی یہ تو بتادے کہ فلاں قسم کا پھل یا پھول نہیں ہے تو پانچ سو روپیہ انعام کے مقرر تھے۔ موصوف اردو اور انگریزی کے شاعر تھے۔ اردو کا دیوان ’’دیوان خوب سفینۂ مرغوب‘‘ کے نام سے مشہور ہے اور انگریزی مجموعہ کا نام ’’POETICAL GEMS‘‘ کے نام سے چھپا ہے۔ جس کی تعریف انگریز گورنروں واسرائے اور دیگر اہل علم انگریزوں نے کی ہے۔
1983 میں عبرتؔ صاحبہ کے والد مرحوم کا انتقال ہوگیا۔محترمہ کی شادی 1905 ء میں سید عبدالحئ صاحب سے ہوگئی۔محترمہ کی صاحب زادیاں بھی شعر کہتی ہیں۔ موصوفہ کے پانچ اولاد ہیں تین لڑکے دو لڑکیاں۔ نمونۂ کلام: