ظریف جبلپوری کا تعارف
یہ ترقی کا زمانہ ہے ترے عاشق پر
انگلیاں اٹھتی تھیں اب ہاتھ اٹھا کرتے ہیں
30؍نومبر 1913ء کو جبل پور (مدھ پردیش) برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ظریفؔ ملٹری میں انجینئرنگ سروس میں ملازم تھے۔ غزل، نظم، رباعی، قطعہ سب کچھ کہا ہے اور مصرعوں میں ظرافت کا خوبصورت رنگ بھر دیا ہے۔ ان کے کلام کے دو مجموعے فرمان ظرافت، تلافی مافات ان کی زندگی میں اور نشاط تماشا ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔
ظریفؔ جبل پوری یکم؍مارچ 1964ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔