زاہدہ خاتون شیروانیہ،1894-1922.ایک نابغہ روز گار شاعرہ، علی گڑھ کے نواب سرمزمل خان کی پردہ دار بیٹی جس نے گھر پر ہی اردو، عربی اورفارسی کی تعلیم حاصل کی تھی۔نزہت اور ز۔خ۔ش کے قلمی نام سے اس وقت کے مشہور رسائل میں نعتیں، وطن پرستی، ملی مسائل اور عالمی سیاست اور شخصیات پر نظمیں لکھیں۔ ان کو عورتوں کا اقبال بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی موت کے اٹھارہ سا ل بعد، خود ان کا مرتب کیاہوا مجموعہ کلام ’فردوس ِ تخیئل‘ ان کی خالہ زاد بہن انیسہ خاتون شیروانیہ نے شائع کیا تھا۔