غزل کی صنف سے متعلق مشہور اقوال و اقتباسات
غزل اردو کی سب سے مقبول
صنف ہے۔ اردو شاعری کے شروعاتی دور سے اب تک کچھ ہی ایسی شاعر رہے ہوں گے جنہوں نے غزل کی صنف میں شاعری نہ کی ہو۔ اپنی اسی مقبولیت و محبوبیت کی بنا پر غزل نقادوں اور شاعروں کی تعریف و تنقید کا موضوع رہی ہے۔ یہاں ہم غزل کی بابت کہے گیے ایسی ہی اقوال کا ذخیرہ پیش کر رہے ہیں جن کو پڑھ کر آپ غزل کی جادوئی دنیا سے اور واقف ہو سکیں گے۔
غزل وہ بانسری ہے جسے زندگی کی ہلچل میں ہم نے کہیں کھو دیا تھا اور جسے غزل کا شاعر کہیں سے پھر سے ڈھونڈ لاتا ہے اور جس کے لے سن کر بھگوان کی آنکھوں میں بھی انسان کے لئے محبت کے آنسو آ جاتے ہیں۔
غزل کی زبان صرف محبوب سے باتیں کرنے کی زبان نہیں، اپنی بات اور اپنے کاروبار شوق کی بات کی زبان ہے۔ اور یہ کاروبار شوق بڑی وسعت رکھتا ہے۔
نئی غزل وضع کرنے کا ٹوٹکا یہ ہے کہ نئی اشیا کے نام شعر میں استعمال کیجئے۔ جیسے کرسی، سائیکل، ٹیلیفون، ریل گاڑی، سگنل۔