Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Farhat Ehsas's Photo'

فرحت احساس

1952 | دلی, انڈیا

ممتاز ما بعد جدید شاعروں میں نمایاں

ممتاز ما بعد جدید شاعروں میں نمایاں

فرحت احساس کا تعارف

اصلی نام : فرحت اللہ خان

پیدائش : 25 Dec 1952 | بہرائج, اتر پردیش

رشتہ داروں : جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی (تعلیمی ادارہ), محمد نعیم اللہ خیالی (تعلق)

LCCN :no2002055892

سب کے جیسی نہ بنا زلف کہ ہم سادہ نگاہ

تیرے دھوکے میں کسی اور کے شانے لگ جائیں

فرحت احساس (فرحت اللہ خان) 25 دسمبر 1950 کو بہرائچ (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1979 میں دہلی سے شائع ہونے والے اردو ہفت روزہ 'ہجوم'کے معاون مدیر کے طور پر کام کیا۔ 1987 میں اردو روزنامہ 'قومی آواز' دہلی سے منسلک ہوئے اور کئی سالوں تک اس کے سنڈے ایڈیشن کو ایڈٹ کیا جس سے اردو میں تخلیقی اور نظریاتی صحافت کے نئے معیار قائم ہوئے ۔ 1998 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے منسلک ہوئے اور وہاں سے شائع ہونے والے دو تحقیقی جرائد (اردو، انگریزی) کے معاون مدیر کے طور پر کام کیا۔ اس دوران انہوں نے آل انڈیا ریڈیو اور بی بی سی کی اردو سروس کے ذریعہ حالات حاضرہ پر گفتگو اور تبصرے نشر کیے ۔ فرحت احساس اپنی نظریاتی وسعت اور تجربات کی انفرادیت کے لیے معروف ہیں۔ اردو، ہندی، برج، اودھی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انگریزی اور دیگر مغربی زبانوں کےادب سے گہری دلچسپی ہے۔ ہندوستانی اور مغربی فلسفہ سے گہرا نظریاتی تعلق ہے۔ اس وقت 'ریختہ فاؤنڈیشن' میں چیف ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے