نام نواب محمد یار خاں،امیر تخلص۔ آنولہ(یوپی) کے قریب ٹانڈہ نام کی ایک بستی ہے،وہاں بودو باش تھی۔ مرہٹہ گردی میں یہ اپنے بڑے بھائی فیض اللہ کے پاس رام پور چلے گئے۔پچاس ہزار روپیہ سالانہ ان کا وظیفہ مقرر ہوا فن موسیقی میں یہ یکتا روزگار سمجھے جاتے تھے۔انہیں مصوری کا بھی بہت شوق تھا۔ قائم چاندپوری کے شاگرد تھے۔قائم کے علاوہ اور بھی کئی شعر ان کے دربار سے منسلک تھے۔جنوری1775 میں رام پور میں وفات پاگئے۔