دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا
دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا
میں تیری تو جان میرا ہو گیا
پھر گئی اک بار ہی مرزا کی آنکھ
دیکھنا بی اوہی یہ کیا ہو گیا
دوستی کس مرد سے کی آج کل
حال کیا یہ دشمنوں کا ہو گیا
مر گئی میں جیتے جی اے بیگما
عشق میں گھر کھوج کیسا ہو گیا
کیا ہوا چل دور ہو مجھ سے موے
بیاہ میرا اور ہی جا ہو گیا
بیگما سچ بول تو ہے کیوں خفا
کچھ تو ہے نقصان تیرا ہو گیا
کیوں نہ ہو اس روح کو اے جانؔ صبر
آئے وہ دل شاد میرا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.