میں ترے صدقے گئی اے مری پیاری مت چیخ
میں ترے صدقے گئی اے مری پیاری مت چیخ
مت جگا نیند بھرے لوگوں کو واری مت چیخ
لگتی ہے چوٹ تو لگنے دے مسوس اور ذری
ایک دم کے لیے خاطر سے ہماری مت چیخ
اپنا چونڈا نہ ہلا دم نہ پھلا اے بلبل
کہہ دیا میں نے نہیں تجھ کو کہ ہاں ری مت چیخ
کیوں مرا مغز پھراتی ہے اری مینا چپ
اڑ گئی دور بھی ہو جیسے گنواری مت چیخ
چیخ چنگھاڑ مچاتی ہوئی انشاؔ سے نہ مل
بنو اب منتیں کر کے تری ہاری مت چیخ
- Kulliyat-e-inshaallah khan insha
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.