بیگما میں جو بڑی ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
بیگما میں جو بڑی ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
پہنے پوشاک زری ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
تو تو اوکٹی نہیں جائے گی مرے عیبوں میں
اری میں عیب بھری ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
اپنی بجلی کی سی تو چھب کی خبر لے باجی
گرم میں گو کہ ذری ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
کسی کا باغ تو لوٹا نہیں ہے میں اپنی
گود پھولوں سے بھری ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
نئے دھانوں کی سی کھیتی کی طرح سے انشاؔ
ڈہ ڈہی اور ہری ہوں تو بھلا تجھ کو کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.