خرد جنوں کو کچھ ایسی اڑان دیتی ہے
خرد جنوں کو کچھ ایسی اڑان دیتی ہے
نئی زمین نیا آسمان دیتی ہے
عجیب شے ہے زمانے میں الفت حیدر
کسی کو دل تو کسی کو زبان دیتی ہے
حبیب ابن مظاہر تجھے خدا رکھے
تری ادا پہ شجاعت بھی جان دیتی ہے
علی کے نام سے دل کو سکون ملتا ہے
یہ نام وہ ہے کہ خوشبو زبان دیتی ہے
عقیلؔ الفت حیدر ہے جس کے سینے میں
اسے حیات نئی آن بان دیتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.