aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عصری ادب"
عصری ادب دہلی
ناشر
پرجوش گفتگو جب نقطہِ عروج پر پہنچی تو دلائل کے ساتھ جذبات اور چہروں پر متانت کی بجائے حریفانہ سرخی اور لہجوں میں دبی ہوئی خفگی اور ناراضگی نمایاں ہونے لگی۔ سوال اٹھ رہے تھے کہ عصری ادب میں زندگی کہاں ہے؟ اور اگر ہے تو اتنی بے بس کیوں ہے؟ اس کے بازو شل اور اڑنے کی طاقت سے محروم کیوں ہیں؟ اِس لاغرپن کا آخر علاج ہے کیا؟
ظاہر ہے کہ ابلاغ اور زبان کے مسئلہ پر یہ خیالات ایک حد تک آغازی اور یک طرفہ ہیں۔ شیلی کا زیادہ تعلق اس بات سے ہے کہ شاعر وہ سب کچھ نہیں کہہ پاتا جو کہنا چاہتا ہے۔ ابلاغ کے مسئلہ کا یہ صرف ایک ہی رخ ہے۔ لیکن یہ بھی اس دوسرے رخ کی طرح اہم ہے جس پر ہمارے عہد نے زیادہ توجہ مرکوز کی۔ علاوہ بریں اس کے پہلے مغربی ادب میں ابلاغ کی بات کبھی اٹھائی ہی نہ گئ...
شکایت یہ کی جاتی ہے کہ حالی، آزاد اور شبلی نے نثر پر کیوں نہیں لکھا۔ ان بزرگوں نے عصری ادب پر بالکل نہیں لکھا ہے، اپنے دور کے نظم نگاروں پر بھی نہیں لکھا ہے۔ اپنے زمانے کے فکری اور عملی اکتسابات پر رائے دینا مشکل ہوتا ہے۔ کسی چیز کو دیکھنے اور پرکھنے کے لئے ایک مخصوص فاصلے اور زاویے کی ضرورت ہوتی ہے جو کسی کو خود اپنے عہد کے لئے میسر نہیں ہوتا۔ مع...
ہر انسانی عمل زمان ومکان کی حدوں کے اندر ہوتا ہے۔ شعری تخلیق اور کچھ نہ ہو ایک عمل ضرور ہے، جو کسی نہ کسی قسم کی داخلی یا خارجی تحریک سے وجود میں آتی ہے۔ اس لیے اس کے ظاہر ہوتے ہی رد عمل کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ زمان ومکان سے صرف حقیقت ہی کا احساس نہیں ہوتا، عمل کے فاصلوں کا اندازہ بھی ہوتا ہے جو تخلیق کی فنی اور معنوی قدریں متعین کرنے میں مد...
بلراج مین را نے اپنے رسالے شعور کے اداریے میں ان مسائل پرسیر حاصل گفتگو کی ہے۔ اور اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ادب سچائیوں سے گریز اختیار کر کے دیرپا نہیں بن سکتا، اور نظریات سے الگ رہ کر کوئی ادیب عصری ادیب نہیں ہو سکتا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ نظریات سے بیزاری در اصل ایک طرح کا فرار ہے لیکن وہ نظریے کوکسی کی ہدایت کے طور پر قبول کرنا نہیں چاہتے۔ مین...
تصویر پر شاعری معانی وموضوعات کے بہت سے علاقوں کو گھیرے ہوئے ہے ۔ تصویر کو اس کی خوبصورتی، خاموشی، تأثرات کی عدم تبدیلی اور بہت سی جہتوں کے حوالے سے شاعری میں استعمال کیا گیا ہے ۔ تصویر مہربان بھی ہے اور نامہربان بھی ۔ ایک طرف تو وہ کسی اصلی چہرے کا بدل ہے دوسری طرف اس میں دیکھنے والے کی تمام تر دلچسپی اور توجہ کے باوجود کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں ہے ۔ اس لئے تصویر دور ہونے اور قریب ہونے کے بیچ ایک عجیب کشمکش پیدا کرتی ہے ۔ ہمارا یہ چھوٹا سا انتخاب پڑھئے۔
غالب کی عظمت کا اعتراف کس نے نہیں کیا ۔ نہ صرف ہندوستانی ادبیات بلکہ عالمی ادب میں غالب کی عظمت اور اس کے شعری مرتبے کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ غالب کے ہم عصر اور ان کے بعد کے شاعروں نے بھی ان کو ان کی استادی کا خراج پیش کیا ہے ۔ ایسے بہت سے شعر ہیں جن میں غالب کے فنی و تخلیقی کمال کے تذکرے ملتے ہیں ۔ ہم ایک چھوٹا سا انتخاب پیش کر رہے ہیں ۔
شمارہ نمبر-041-042
سید بہاء الدین احمد
عصری ادب
057
Jan 1987عصری ادب
001
محمد حسن
Jan 1970عصری ادب
062
Jan, Apr 1989عصری ادب
شمارہ نمبر-052
شمارہ نمبر۔031,034
Jul 1978عصری ادب
013,016
005
Jan 1971عصری ادب
شمارہ نمبر۔029,030
May, Jun, Jul, Aug 1977عصری ادب
شمارہ نمبر۔048,049
شمارہ نمبر-039،040
شمارہ نمبر ـ 053
059
Jul, Aug, Sep, Oct 1987عصری ادب
شمارہ نمبر۔066
نماز عصر ادا ہونی تھیہوئی کہ نہیں
صحافت کا تعلق سماجی ،سیاسی ،نفسیاتی ،جذباتی اور روز مرہ زندگی میں رونما ہونے والے اُن حالات وواقعات اور حادثات سے ہوتا ہے جن سے ہمیں صحافت آگاہ کرتی ہے ۔گویا صحافت ایک طرح سے سماج کی آئینہ داری کا فریضہ انجام دیتی ہے ۔یہاں ادب اور صحافت کا رشتہ اگرچہ ایک حد تک مربوط کہا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ادب ایک الگ دنیا ہے اور صحافت کی اپنی دُنیا ہے ۔ی...
اردو میں مجلاتی صحافت کی ایک عظیم اور شاندار روایت رہی ہے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جب ہم اردو میں صحافت کے آغاز و ارتقا کی بات کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ روزناموں کے مقابلے میں رسائل و جرائد نے زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔ بلکہ اردو صحافت میں یہ رسائل و جرائد سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ عام طور پر یہ کہا جاتا کہ اردو میں 1858 سے قبل نثر داستانوں کی دن...
ہندوستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں اب بھی اردو کے ایسے عالم وفاضل اور جنونی قسم کے بلند پایہ ادبا وشعر اموجود ہیں جنھوں نے اردو کی محبت وخدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے ۔اردو کے یہ متوالے حرص وہوس اور سود وزیاں کی پرواہ کیے بغیر اردو ادب میں ایسے تحقیقی،تنقیدی ،تخلیقی اور تاریخی کارنامے انجام دے چکے ہیں کہ جو باعث حیرت ہیں ۔اللہ تعالیٰ ...
میری نظر میں موجودہ اردو تنقید کی پہچان تشکیل کے اسی قضیے میں ہے۔ یہی وہ قضیہ ہے جس سے CreationاورProduction کی بحث چلی۔ روایتی نقاد پریشان ہو جاتا ہے کہ کیا فن کار ثقافتی تشکیل یا لسانی ساخت کے تابع ہوتا ہے یا اس کی قوت کے آگے بے بس ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ فن کار کا تفاعل لسانی ثقافتی منبع سے جڑا ہوتا ہے جس کے تحت تخلیق کا تقلیبی آہنگ وجود میں آ...
طواف کرتے تھے اس کا بہار کے منظرجو دل کی سیج پہ اتری عجب سواری تھی
اردو کی ادبی صحافت کی حتمی تاریخ کا تعین مشکل ہے ۔ڈاکٹر عبدالسلام خورشید اور جی ڈی چندن وغیرہ اس کا نقطۂ آغاز گلدستوں کو قرار دیتے ہیں۔ کچھ محققین ماہنامہ ’تہذیب الاخلاق‘، ’محب ہند‘ ، ’نور نصرت‘ اور ’مخزن الفوائد‘ کو ادبی صحافت کا نقش اول بتاتے ہیں۔ میری رائے میں منطقی طور پر ان بیانات کی کوئی مضبوط بنیاد نہیں ہے۔ جہاں تک گلدستوں کی بات ہے تو اس ...
خلیل الرحمٰن اعظمی (۹؍ اگست ۱۹۲۷ء ۔ یکم جون ۱۹۷۸ء )اپنے عہد کے ایک ایسے نابغہ تھے جن کی تخلیقی و تنقیدی نگارشات نے جدید اردو شاعری اور ادبی تنقید کی رجحان سازی میں اہم رول ادا کیا۔شاعری اور تنقیدہر دو میدان میںوہ اپنے رنگ میںیکتا اور منفرد رہے۔انہوں نے شاعری کے بہترین معیار کو پیش کیا ۔شاعری سے ان کا طبعی میلان تھا ۔ ’’ترقی پسند ادبی تحریک‘‘جیسی م...
اسی طرح ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ بعض ادیبوں کی تخلیقات محض اپنے زمانے کے کچھ تقاضوں کی پیداوارہوتی ہیں اور اسی زمانے میں مقید و محصور ہو کر رہ جاتی ہیں۔ ان کی تازگی اور تاثیر کچھ وقت گزرنے کے بعد ختم ہو جاتی ہے اور آگے چل کر ان کی اہمیت محض تاریخی ہو کر رہ جاتی ہے۔ اس کے برخلاف کچھ ادبی تخلیقات ایسی ہوتی ہیں جن کا دائرہ وسیع ہوتا ہے اور وہ ہرزما...
ایمرسن کہتا ہے کہ ہرور کو خود اپنا قومی ادب (Classics) پیدا کرنا چاہئے۔ یعنی ہر ادبی کارنامے میں ان عصری میلانات و خصوصیات کا ہونا ضروری ہے جن کے لئے جرمنی زبان میں (ZEITGIEST) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور جس کے معنی ’’روح عصر‘‘ کے ہیں۔آج محض حسن کاری کو ادب نہیں کہتے۔ ادب اگر ملک اور زمانے کے تازہ ترین فکریات (IDEOLOGY) یعنی اجتماعی خیالات و افکار کا حامل نہیں ہے تو وہ صحیح معنوں میں ادب نہیں ہے۔ اب یہ حقیقت روشن ہو چکی ہے کہ حسن، خیر اور حقیقت تینوں کو ایک آہنگ بناکر پیش کرنے کا نام ادب ہے اور سب سے بڑا ادیب وہ ہے جو بیک وقت ہمارے ذوق حسن، ذوق فکر اور ذوق عمل کو نہ صرف آسودہ کرے بلکہ حرکت میں لائے۔ اب خیال حسن اور حسن عمل کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ادبیات کو بے غرض وغایت ہوتے ہوئے بھی غائتی ہونا ہے۔ اس کے اندر ایک دبے ہوئے غایتی میلان (PURPOSE BIAS) کا ہونا لازمی ہے۔
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books