aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "استعارے"
استعارے زمین سے جائیںاک غزل آسمان سے اترے
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
آسمانوں سے فرشتے جو اتارے جائیںوہ بھی اس دور میں سچ بولیں تو مارے جائیں
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاںجو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو
ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوقپھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم
مگر گرفت میں آتا نہیں بدن اس کاخیال ڈھونڈھتا رہتا ہے استعارہ کوئی
چھوڑ آیا تھا میز پر چائےیہ جدائی کا استعارا تھا
ایک مشت خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہےزندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
شب وہی لیکن ستارہ اور ہےاب سفر کا استعارہ اور ہے
وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہےمرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو
ہر شخص ہے اشتہار اپناہر چہرہ کتاب ہو گیا ہے
نہ اس کا انت ہے کوئی نہ استعارہ ہےیہ داستان ہے ہجر و وصال سے باہر
یہ انتہائے مسرت کا شہر ہے ثروتؔیہاں تو ہر در و دیوار اک سمندر ہے
تمثیل و استعارا و تشبیہ سب درستاس کی مثال کیا جو عدیم المثال ہو
اس انتہائے قرب نے دھندلا دیا تجھےکچھ دور ہو کہ دیکھ سکوں تیرا بانکپن
شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیںہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے
کوئی تو دوش سے بار سفر اتارے گاہزاروں راہزن امیدوار راہ میں ہے
یہ روایت ہے کتابوں میں اتارے جائیںوہ جو خوشبو کے سفر میں کہیں مارے جائیں
خدا کرے کہ کھلے ایک دن زمانے پرمری کہانی میں جو استعارہ خواب کا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books