aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تسبیح"
بہ تسخیر بتاں تسبیح کیوں زاہد پھراتے ہیںیہ لوہے کے چنے واللہ عاشق ہی چباتے ہیں
محتسب تسبیح کے دانوں پہ یہ گنتا رہاکن نے پی کن نے نہ پی کن کن کے آگے جام تھا
آنکھوں میں نہیں سلسلۂ اشک شب و روزتسبیح پڑھا کرتے ہیں دن رات تمہاری
مے پی کے عید کیجیے گزرا مہ صیامتسبیح رکھیے ساغر و مینا اٹھائیے
ہلکا تھا ندامت سے سرمایہ عبادت کااک قطرے میں بہہ نکلے تسبیح کے سو دانے
مری تسبیح کے دانے ہیں بھولی صورتوں والےنگاہوں میں پھراتا ہوں عبادت ہوتی جاتی ہے
دیکھ کر ہاتھ میں تسبیح گلے میں زنارمجھ سے بیزار ہوئے کافر و دیں دار جدا
ترے ہی نام کی سمرن ہے مجھ کو اور تسبیحتو ہی ہے ورد ہر اک صبح و شام عاشق کا
جی چاہتا ہے اس بت کافر کے عشق میںتسبیح توڑ ڈالیے زنار دیکھ کر
وہ جو تسبیح لیے ہے اس کومیرے آگے سے اٹھا دے ساقی
یاد کرتے ہیں تجھے دیر و حرم میں شب و روزاہل تسبیح جدا صاحب زنار جدا
چھوٹی ہی عمر میں اللہ وظیفہ اتناابھی کیا سن ہے جو پڑھتے ہو بلا کی تسبیح
اے شیخ اگر کفر سے اسلام جدا ہےپس چاہئے تسبیح میں زنار نہ ہوتا
کریں طاقت گنوا کر عابداں مے خانہ کوں سجدہکیا زنار میں تسبیح دیکھن روئے زیبارا
استخارے کے لیے باغ میں ہم رندوں نےبارہا دانۂ انگور کی کی ہے تسبیح
بنا کر من کو منکا اور رگ تن کے تئیں رشتہاٹھا کر سنگ سے پھر ہم نے چکناچور کی تسبیح
دل میں خاک اڑتی ہے کہنے کو بڑے ہیں زاہدمکر کا ورد ہے پڑھتے ہیں ریا کی تسبیح
چھوڑ کر تسبیح لی زنار اس بت کے لیےتھے تو اہل دیں پر اس دل نے برہمن کر دیا
گلے میں اپنے پہنا ہے جو تو نے اے بت کافرمری تسبیح کو ہے رشک زنار برہمن پر
طائر عقل کو معذور کہا زاہد نےپر پرواز میں تسبیح کا ڈورا باندھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books