aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",CRy"
ابھی ہیں قرب کے کچھ اور مرحلے باقیکہ تجھ کو پا کے ہمیں پھر تری تمنا ہے
عجب نشہ ہے ترے قرب میں کہ جی چاہےیہ زندگی تری آغوش میں گزر جائے
جنہیں حاصل ہے تیرا قرب خوش قسمت سہی لیکنتیری حسرت لیے مر جانے والے اور ہوتے ہیں
کوئی آسان رفاقت نہیں لکھی میں نےقرب کو جب بھی لکھا جذب رقابت لکھا
اک پل کا قرب ایک برس کا پھر انتظارآئی ہے جنوری تو دسمبر چلا گیا
نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائےپھر آج دکھ بھی زیادہ ہے کیا کیا جائے
نہ ہو کہ قرب ہی پھر مرگ ربط بن جائےوہ اب ملے تو ذرا اس سے فاصلہ رکھنا
پتا نہیں یہ تمنائے قرب کب جاگیمجھے تو صرف اسے سوچنے کی عادت تھی
اجنبی بود و باش کے قرب و جوار میں ملابچھڑا تو وہ مجھے کسی اور دیار میں ملا
قرب ہی کم ہے نہ دوری ہی زیادہ لیکنآج وہ ربط کا احساس کہاں ہے کہ جو تھا
آپ کے قرب سے پہلے مجھے معلوم نہ تھازندگی اتنی دل آویز بھی ہو سکتی ہے
چاند کا قرب لگا کیسا چلو پوچھ آئیںآسمانوں کے سفر سے وہ پلٹ آیا ہے
قرب کا اس کے اٹھا کر فائدہہجر کا ساماں اکٹھا کر لیا
قرب بدن سے کم نہ ہوئے دل کے فاصلےاک عمر کٹ گئی کسی نا آشنا کے ساتھ
لطف و ستم وفا جفا یاس و امید قرب و بعدعشق کی عمر کٹ گئی چند توہمات میں
اس انتہائے قرب نے دھندلا دیا تجھےکچھ دور ہو کہ دیکھ سکوں تیرا بانکپن
آج مجھے اپنی آنکھوں سے اس کے قرب کی خوشبو آئیمیری نظر سے اس نے شاید اپنے آپ کو دیکھا ہوگا
متاع جاں ہیں مری عمر بھر کا حاصل ہیںوہ چند لمحے ترے قرب میں گزارے ہوئے
قرب نس نس میں آگ بھرتا ہےوصل سے اضطراب بڑھتا ہے
وہ اک لمحہ جو تیرے قرب کی خوشبو سے ہے روشناب اس لمحے کو پابند سلاسل چاہتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books