aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",N8H"
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
ہم انتظار کریں ہم کو اتنی تاب نہیںپلا دو تم ہمیں پانی اگر شراب نہیں
سنتے رہے ہیں آپ کے اوصاف سب سے ہمملنے کا آپ سے کبھی موقع نہیں ملا
ملنا جو نہ ہو تم کو تو کہہ دو نہ ملیں گےیہ کیا کبھی پرسوں ہے کبھی کل ہے کبھی آج
عشق میں کچھ نظر نہیں آیاجس طرف دیکھیے اندھیرا ہے
وہ خدائی کر رہے تھے جب خدا ہونے سے قبلتو خدا جانے کریں گے کیا خدا ہونے کے بعد
دوستی کو برا سمجھتے ہیںکیا سمجھ ہے وہ کیا سمجھتے ہیں
کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑےوہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں
دل کے دو حصے جو کر ڈالے تھے حسن و عشق نےایک صحرا بن گیا اور ایک گلشن ہو گیا
خدا کے ڈر سے ہم تم کو خدا تو کہہ نہیں سکتےمگر لطف خدا قہر خدا شان خدا تم ہو
یہ الگ بات کہ میں نوح نہیں تھا لیکنمیں نے کشتی کو غلط سمت میں بہنے نہ دیا
برسوں رہے ہیں آپ ہماری نگاہ میںیہ کیا کہا کہ ہم تمہیں پہچانتے نہیں
مجھ کو یہ فکر کہ دل مفت گیا ہاتھوں سےان کو یہ ناز کہ ہم نے اسے چھینا کیسا
لیلیٰ ہے نہ مجنوں ہے نہ شیریں ہے نہ فرہاداب رہ گئے ہیں عاشق و معشوق میں ہم آپ
کہہ رہی ہے یہ تری تصویر بھیمیں کسی سے بولنے والی نہیں
محفل میں تیری آ کے یوں بے آبرو ہوئےپہلے تھے آپ آپ سے تم تم سے تو ہوئے
آساں نہیں دریائے محبت سے گزرنایاں نوح کی کشتی کو بھی طوفان کا ڈر ہے
جب ذکر کیا میں نے کبھی وصل کا ان سےوہ کہنے لگے پاک محبت ہے بڑی چیز
نہ ملو کھل کے تو چوری کی ملاقات رہےہم بلائیں گے تمہیں رات گئے رات رہے
دل نذر کرو ظلم سہو ناز اٹھاؤاے اہل تمنا یہ ہیں ارکان تمنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books