aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ترابی"
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیےاتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
کچھ روز نصیر آؤ چلو گھر میں رہا جائےلوگوں کو یہ شکوہ ہے کہ گھر پر نہیں ملتا
اس کڑی دھوپ میں سایہ کر کےتو کہاں ہے مجھے تنہا کر کے
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
آج کی رات اجالے مرے ہمسایہ ہیںآج کی رات جو سو لوں تو نیا ہو جاؤں
یہ راہ تمنا ہے یہاں دیکھ کے چلنااس راہ میں سر ملتے ہیں پتھر نہیں ملتا
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
تجھے کیا خبر مرے بے خبر مرا سلسلہ کوئی اور ہےجو مجھی کو مجھ سے بہم کرے وہ گریز پا کوئی اور ہے
یہ ہوا سارے چراغوں کو اڑا لے جائے گیرات ڈھلنے تک یہاں سب کچھ دھواں ہو جائے گا
خود اپنے ہجر کی خواہش مجھے عزیز رہییہ تیرے وصل کا قصہ تو اک بہانہ ہوا
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزلغزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی
کہنے کو غم ہجر بڑا دشمن جاں ہےپر دوست بھی اس دوست سے بہتر نہیں ملتا
تجھ سے بچھڑوں تو کوئی پھول نہ مہکے مجھ میںدیکھ کیا کرب ہے کیا ذات کی سچائی ہے
مدتوں بعد اگر سامنے آئے ہم تمدھندلے دھندلے سے ملیں گے خد و خال ایسے میں
شاید یہ انتظار کی لو فیصلہ کرےمیں اپنے ساتھ ہوں کہ دریچوں کے ساتھ ہوں
قربتیں ریت کی دیوار ہیں گر سکتی ہیںمجھ کو خود اپنے ہی سائے میں ٹھہر جانا تھا
اسی نے مجھ پہ اٹھائے ہیں سنگ جس کے لیےمیں پاش پاش ہوا گھر نگار خانہ ہوا
یہ روح رقص چراغاں ہے اپنے حلقے میںیہ جسم سایہ ہے اور سایہ ڈھل رہا ہے میاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books