aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تصورات"
تباہ ہو کے حقائق کے کھردرے پن سےتصورات کی تعمیر کر رہا ہوں میں
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتےیاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے
کچھ نظر آتا نہیں اس کے تصور کے سواحسرت دیدار نے آنکھوں کو اندھا کر دیا
ان کا غم ان کا تصور ان کی یادکٹ رہی ہے زندگی آرام سے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
دل و نظر کو ابھی تک وہ دے رہے ہیں فریبتصورات کہن کے قدیم بت خانے
یوں برستی ہیں تصور میں پرانی یادیںجیسے برسات کی رم جھم میں سماں ہوتا ہے
ان کا غم ان کا تصور ان کے شکوے اب کہاںاب تو یہ باتیں بھی اے دل ہو گئیں آئی گئی
شام سے ان کے تصور کا نشہ تھا اتنانیند آئی ہے تو آنکھوں نے برا مانا ہے
تصور میں بھی اب وہ بے نقاب آتے نہیں مجھ تکقیامت آ چکی ہے لوگ کہتے ہیں شباب آیا
تصور زلف کا ہے اور میں ہوںبلا کا سامنا ہے اور میں ہوں
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
خفا ہیں پھر بھی آ کر چھیڑ جاتے ہیں تصور میںہمارے حال پر کچھ مہربانی اب بھی ہوتی ہے
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تودوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
چاہیئے اس کا تصور ہی سے نقشہ کھینچنادیکھ کر تصویر کو تصویر پھر کھینچی تو کیا
اک تری یاد سے اک تیرے تصور سے ہمیںآ گئے یاد کئی نام حسیناؤں کے
تغیرات کے عالم میں زندگانی ہےشباب فانی نظر فانی حسن فانی ہے
تو آئے تو مجھ کو بھیعید کا چاند دکھائی دے
زندگی جن کے تصور سے جلا پاتی تھیہائے کیا لوگ تھے جو دام اجل میں آئے
رنگ بھرتے ہیں وفا کا جو تصور میں ترےتجھ سے اچھی تری تصویر بنا لیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books