aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "درپیش"
دو جہاں سے گزر گیا پھر بھیمیں رہا خود کو عمر بھر درپیش
پھر نئی ہجرت کوئی درپیش ہےخواب میں گھر دیکھنا اچھا نہیں
نئی مشکل کوئی درپیش ہر مشکل سے آگے ہےسفر دیوانگی کا عشق کی منزل سے آگے ہے
بارش کی بہت تیز ہوا میں کہیں مجھ کودرپیش تھا اک مرحلہ جلنے کی طرح کا
جسے درپیش جدائی ہو اسے کیا معلومکون سی بات کو کس طرح بیاں ہونا ہے
ساری دنیا کے مسائل یوں مجھے درپیش ہیںتیرا غم کافی نہ ہو جیسے گزر اوقات کو
الگ الگ سی ہے سمتوں کا اب سفر درپیشتمہارا ہاتھ مرے ہاتھ سے جدا بھی نہیں
بحر ہستی سے کوچ ہے درپیشیاد منصوبۂ حباب رہے
ایک ہجرت تو مجھ کو تھی درپیشہجر بھی اس کے درمیان پڑا
ایک درویش کو تری خاطرساری بستی سے عشق ہو گیا ہے
دل پا کے اس کی زلف میں آرام رہ گیادرویش جس جگہ کہ ہوئی شام رہ گیا
خدا کا مطلب ہے خود میں آ تو خود آگہی ہے خدا شناسیخدا کو خود سے جدا سمجھ کر بھٹک رہا ہے ادھر ادھر کیوں
ملتی نہیں ہے ناؤ تو درویش کی طرحخود میں اتر کے پار اتر جانا چاہئے
درویش نظر آتا تھا ہر حال میں لیکنساجدؔ نے لباس اتنا بھی سادہ نہیں پہنا
چاند میں درویش ہے جگنو میں جوگیکون ہے وہ اور کس کو کھوجتا ہے
الفت تو دیکھیے مری دیدار کے سببدرویش بن کے یار کی چوکھٹ پہ آ گیا
مجھ جیسے درویش تمہاری دنیا میںمرنے کی خواہش میں زندہ رہتے ہیں
چراغ خانۂ درویش ہوں میںادھر جلتا ادھر بجھتا رہا ہوں
کسی درویش کے حجرے سے ابھی آیا ہوںسو ترے حکم کی تعمیل نہیں کرنی مجھے
مرد درویش ہوں تکیہ ہے توکل میراخرچ ہر روز ہے یاں آمد بالائی کا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books