aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ریختہ"
اب نہ غالبؔ سے شکایت ہے نہ شکوہ میرؔ کابن گیا میں بھی نشانہ ریختہ کے تیر کا
جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسیگفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں
یار کے آگے پڑھا یہ ریختہ جا کر نظیرؔسن کے بولا واہ واہ اچھا کہا اچھا کہا
جا پڑے چپ ہو کے جب شہر خموشاں میں نظیرؔیہ غزل یہ ریختہ یہ شعر خوانی پھر کہاں
موئے جز میرؔ جو تھے فن کے استادیہی اک ریختہ گو اب رہا ہے
کیا تھا ریختہ پردہ سخن کاسو ٹھہرا ہے یہی اب فن ہمارا
ریختہ گوئی کی بنیاد ولیؔ نے ڈالیبعد ازاں خلق کو مرزاؔ سے ہے اور میرؔ سے فیض
قائمؔ جو کہیں ہیں فارسی یاراس سے تو یہ ریختہ ہے بہتر
کیا ریختہ کم ہے مصحفیؔ کابو آتی ہے اس میں فارسی کی
یہ نظم آئیں یہ طرز بندش سخنوری ہے فسوں گری ہےکہ ریختہ میں بھی تیرے شبلیؔ مزہ ہے طرز علی حزیںؔ کا
موئے نے منہ کی کھائی پھر بھی یہ زور زورییہ ریختی ہے بھائی تم ریختہ تو جانو
آنکھیں نہ چرا مصحفیٔؔ ریختہ گو سےاک عمر سے تیرا ہے ثنا خوان ادھر دیکھ
اے مصحفیؔ استاد فن ریختہ گوئیتجھ سا کوئی عالم کو میں چھانا نہیں ملتا
قائم میں غزل طور کیا ریختہ ورنہاک بات لچر سی بزبان دکنی تھی
ریختہ کے قصر کی بنیاد اٹھائی اے نصیرؔکام ہے ملک سخن میں صاحب مقدور کا
قائمؔ میں ریختہ کو دیا خلعت قبولورنہ یہ پیش اہل ہنر کیا کمال تھا
ریختہ کا اک نیا مجذوب ہے شہپرؔ رسولشہرت اس کے نام پر اک ننگ ہے بہتان ہے
کیوں نہ آ کر اس کے سننے کو کریں سب یار بھیڑآبروؔ یہ ریختہ تو نیں کہا ہے دھوم کا
مصحفیؔ گرچہ یہ سب کہتے ہیں ہم سے بہتراپنی پر ریختہ گوئی کی زباں اور ہی ہے
نشان میرؔ ہے ہم سے جو ہم مٹے اے شادؔیہ جان ریختہ گوئی گئی زمانے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books