aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عاجز"
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئےزندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھیمجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
نہ جانے روٹھ کے بیٹھا ہے دل کا چین کہاںملے تو اس کو ہمارا کوئی سلام کہے
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغتم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو
بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیںمحبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے
کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سےلگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے
تمہیں یاد ہی نہ آؤں یہ ہے اور بات ورنہمیں نہیں ہوں دور اتنا کہ سلام تک نہ پہنچے
یہ آنسو بے سبب جاری نہیں ہےمجھے رونے کی بیماری نہیں ہے
گزر جائیں گے جب دن گزرے عالم یاد آئیں گےہمیں تم یاد آؤ گے تمہیں ہم یاد آئیں گے
غم ہے تو کوئی لطف نہیں بستر گل پرجی خوش ہے تو کانٹوں پہ بھی آرام بہت ہے
کیا ستم ہے کہ وہ ظالم بھی ہے محبوب بھی ہےیاد کرتے نہ بنے اور بھلائے نہ بنے
جس کی ادا ادا پہ ہو انسانیت کو نازمل جائے کاش ایسا بشر ڈھونڈتے ہیں ہم
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔبات کہنے کا سلیقہ چاہئے
سنے گا کون میری چاک دامانی کا افسانہیہاں سب اپنے اپنے پیرہن کی بات کرتے ہیں
قلم اٹھاؤں کہ بچوں کی زندگی دیکھوںپڑا ہوا ہے دوراہے پہ اب ہنر میرا
وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤوفا یاد رکھو ستم بھول جاؤ
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزا کچھ بھی نہیںزندگی درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
عشق میں موت کا نام ہے زندگیجس کو جینا ہو مرنا گوارا کرے
کسی کی زلف کے سودے میں رات کی ہے بسرکسی کے رخ کے تصور میں دن تمام کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books