aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لاحق"
تیرے جانے سے زیادہ ہیں نہ کم پہلے تھےہم کو لاحق ہیں وہی اب بھی جو غم پہلے تھے
مجھے خود اپنی نہیں اس کی فکر لاحق ہےبچھڑنے والا بھی مجھ سا ہی بے سہارا تھا
اس سے کہنا کہ دھواں دیکھنے لائق ہوگاآگ پہنے ہوئے میں جاؤں گا پانی کی طرف
تحسین کے لائق ترا ہر شعر ہے اکبرؔاحباب کریں بزم میں اب واہ کہاں تک
اس سے کہنا کہ دھواں دیکھنے لائق ہوگاآگ پہنے ہوئے جاوں گا میں پانی کی طرف
یار تھا گلزار تھا باد صبا تھی میں نہ تھالائق پابوس جاناں کیا حنا تھی میں نہ تھا
جب نشے میں ہم نے کچھ میٹھے کی خواہش اس سے کیترش ہو بولا کہ کیوں بے تو بھی اس لائق ہوا
اس کے ہونے سے ہوئی ہے اپنے ہونے کی خبرکوئی دشمن سے زیادہ لائق عزت نہیں
غم کی تکمیل کا سامان ہوا ہے پیدالائق فخر مری بے سر و سامانی ہے
یوسف اس کو کہو اور کچھ نہ کہے خیر ہوئیگر بگڑ بیٹھے تو میں لائق تعزیر بھی تھا
میں تو لائق نہیں تھا شر کے بھیرکھ دیے اس نے خیر و شر مجھ میں
دل کا کنول بجھے ہوئے مدت گزر گئیاب یہ چراغ لائق محفل نہیں رہا
بزم حسن و عشق میں اکبرؔ کی افسردہ دلیداد کے لائق نہیں بے داد کے قابل نہیں
کام انجمؔ کا جو تمام کیا یہ آپ نے واقعی خوب کیاکم بخت اسی کے لائق تھا اب آپ عبث پچھتاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books