aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مکانی"
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
آنکھوں تک آ سکی نہ کبھی آنسوؤں کی لہریہ قافلہ بھی نقل مکانی میں کھو گیا
امتحاں ہم نے دیئے اس دار فانی میں بہترنج کھینچے ہم نے اپنی لا مکانی میں بہت
محبت کے ٹھکانے ڈھونڈھتی ہےبدن کی لا مکانی موسموں میں
جسم تھکتا نہیں چلنے سے کہ وحشت کا سفرخواب میں نقل مکانی کی طرح ہوتا ہے
ڈھنگ کے ایک ٹھکانے کے لیےگھر کا گھر نقل مکانی میں رہا
ٹوٹے ہوئے لوگ ہیں سلامتیہ نقل مکانی کا معجزہ ہے
پرکھوں سے چلی آتی ہے یہ نقل مکانیاب مجھ سے بھی خالی مرا گھر ہونے لگا ہے
اے شہر ستم زاد تری عمر بڑی ہوکچھ اور بتا نقل مکانی کے علاوہ
پرندے سب نہیں زندان میں مارے گئے ہیںقفس میں کچھ تو کچھ نقل مکانی میں مرے ہیں
بہت جستجو کی بہت خاک چھانیکدھر ہے تو اے جلوۂ لا مکانی
اور کیا شکل بے مکانی کیجب سفر میں ہی زندگانی کی
ایک زمانہ ٹھہرا ہوا ہےمیری نقل مکانی میں
سکوں کہیں بھی نہیں بزم کامرانی میںمسافتیں نہیں طے ہوتیں لا مکانی میں
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
لفظ و منظر میں معانی کو ٹٹولا نہ کروہوش والے ہو تو ہر بات کو سمجھا نہ کرو
نہ ستایش کی تمنا نہ صلے کی پرواگر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی
اگر یونہی مجھے رکھا گیا اکیلے میںبر آمد اور کوئی اس مکان سے ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books