aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کمل"
ہوا سے کہہ دو کہ یوں خود کو آزما کے دکھائےبہت چراغ بجھاتی ہے اک جلا کے دکھائے
بچھڑ جانے کا غم توبہ ارے توبہ ارے توبہیہ وہ ہے جو کہ دیمک کی طرح سب چاٹ جاتا ہے
نظر آنکھوں کی گم سی ہو رہی ہےکہ اب تم بس سنائی دے رہے ہو
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
ہزاروں کام محبت میں ہیں مزے کے داغؔجو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیںمجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گےتری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کل
ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گےکم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئےاور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوںتم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
زندگی یوں ہی بہت کم ہے محبت کے لیےروٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے
دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کمچاہنے کے لیے ایک چہرا بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books