aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہتھیار"
بیٹھتے جب ہیں کھلونے وہ بنانے کے لیےان سے بن جاتے ہیں ہتھیار یہ قصہ کیا ہے
ہارنے والوں نے اس رخ سے بھی سوچا ہوگاسر کٹانا ہے تو ہتھیار نہ ڈالے جائیں
جنگ کا ہتھیار طے کچھ اور تھاتیر سینے میں اتارا اور ہے
لوگو ہم تو ایک ہی صورت میں ہتھیار اٹھاتے ہیںجب دشمن ہو اپنے جیسا خود سر بھی اور ہمسر بھی
ایک طرف کچھ ہونٹ محبت کی روشن آیات پڑھیںاک صف میں ہتھیار سجائے سارے جنگ پرست رہیں
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیںمگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
جب کہ پہلو سے یار اٹھتا ہےدرد بے اختیار اٹھتا ہے
خوابوں پر اختیار نہ یادوں پہ زور ہےکب زندگی گزاری ہے اپنے حساب میں
اب اپنا اختیار ہے چاہے جہاں چلیںرہبر سے اپنی راہ جدا کر چکے ہیں ہم
عیش کے یار تو اغیار بھی بن جاتے ہیںدوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیں
اپنی ناکامیوں پہ آخر کارمسکرانا تو اختیار میں ہے
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیںاختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
گھڑی گھڑی نہ ادھر دیکھیے کہ دل پہ مجھےہے اختیار پر اتنا بھی اختیار نہیں
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
زور قسمت پہ چل نہیں سکتاخامشی اختیار کرتا ہوں
جب انہیں دیکھو پیار آتا ہےاور بے اختیار آتا ہے
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔمذہب عشق اختیار کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books