aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہدایتوں"
ہمارے گھر کا پتا پوچھنے سے کیا حاصلاداسیوں کی کوئی شہریت نہیں ہوتی
اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھر گیاکچھ لوگ میرے حصے کا سورج بھی کھا گئے
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگےاداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے
نہیں ہوتی ہے راہ عشق میں آسان منزلسفر میں بھی تو صدیوں کی مسافت چاہئے ہے
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
دل کی اداسیوں کا کوئی سبب نہیں ہےبس یہ سبب ہے میرے دل کی اداسیوں کا
اسے پاک نظروں سے چومنا بھی عبادتوں میں شمار ہےکوئی پھول لاکھ قریب ہو کبھی میں نے اس کو چھوا نہیں
ترا دیدار ہو آنکھیں کسی بھی سمت دیکھیںسو ہر چہرے میں اب تیری شباہت چاہئے ہے
خود اپنے آپ سے رہتا ہے آدمی ناراضاداسیوں کے بھی اپنے مزاج ہوتے ہیں
دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گریزمحبتیں تو گئیں تھی عداوتیں بھی گئیں
ہر ایک موسم میں روشنی سی بکھیرتے ہیںتمہارے غم کے چراغ میری اداسیوں میں
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جامزندگی کی اداسیوں کو سلام
اداسیوں کو تو آنگن ہی چاہئیں خالیچھتوں پہ چاندنی راتوں کا سلسلہ رکھنا
عداوتوں کے لیے میرے پاس وقت کہاںمحبتوں کے لیے ہی یہ زندگی کم ہے
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
ہوس پرست ادیبوں پہ حد لگے کوئیتباہ کرتے ہیں لفظوں کی عصمتیں کیا کیا
عدالتوں ہی سے انصاف سرخ رو ہے مگرعدالتوں ہی میں انصاف ہار جاتا ہے
میرا ہر خواب تو بس خواب ہی جیسا نکلاکیا کسی خواب کی تعبیر بھی ہو سکتی ہے
اس شخص نے کل ہاتوں ہی ہاتوں میں فلک پرسو بار چڑھایا مجھے سو بار اتارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books