aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "क़ुर्बत"
کیسی بپتا پال رکھی ہے قربت کی اور دوری کیخوشبو مار رہی ہے مجھ کو اپنی ہی کستوری کی
تیری قربت میں یہ پردیس سے آیا ہوا شخصچھوڑ کر تجھ کو کہیں اور بھی جا سکتا ہے
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
تیری قربت میں گزارے ہوئے کچھ لمحے ہیںدل کو تنہائی کا احساس دلانے والے
جس قدر نفرت بڑھائی اتنی ہی قربت بڑھیاب جو محفل میں نہیں ہے وہ تمہارے دل میں ہے
اس کی قربت کا نشہ کیا چیز ہےہاتھ پھر جلتے توے پر رکھ دیا
جب بھی تری قربت کے کچھ امکاں نظر آئےہم خوش ہوئے اتنے کی پریشاں نظر آئے
تیری دوری بھی ہے مشکل تری قربت بھی محالکس قدر تو نے مری جان ستایا ہے مجھے
قربتیں لاکھ خوبصورت ہوںدوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی
ساعتیں جو تری قربت میں گراں گزری تھیںدور سے دیکھوں تو اب وہ بھی بھلی لگتی ہیں
وہ اک طلسم تھا قربت میں اس کے عمر کٹیگلے لگا کے اسے اس کی آرزو کرتے
بہت اچھا تری قربت میں گزرا آج کا دنبس اب گھر جائیں گے اور کل کی تیاری کریں گے
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
ہم آہنگی بھی تیری دوریٔ قربت نما نکلیکہ تجھ سے مل کے بھی تجھ سے ملاقاتیں نہیں ہوتیں
لطف قربت ہے مے پرستی میںمیں خدا دیکھتا ہوں مستی میں
اتنے فریب کھائے ہیں قربت میں یار کیمحسنؔ فریب اور بھی کھایا نہ جائے گا
ابھی ہیں قرب کے کچھ اور مرحلے باقیکہ تجھ کو پا کے ہمیں پھر تری تمنا ہے
بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھیوہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
عشق میں بھی سیاستیں نکلیںقربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنیبہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books