aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ग़ैर"
شادؔ غیرممکن ہے شکوۂ بتاں مجھ سےمیں نے جس سے الفت کی اس کو باوفا پایا
کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہودو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو
تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجالدیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شایدنکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو
سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گےکہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو
غیر کو تم نہ آنکھ بھر دیکھوکیا غضب کرتے ہو ادھر دیکھو
اعتبار عشق کی خانہ خرابی دیکھناغیر نے کی آہ لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا
دیکھ کر ہم کو نہ پردے میں تو چھپ جایا کرہم تو اپنے ہیں میاں غیر سے شرمایا کر
آگ اپنے ہی لگا سکتے ہیںغیر تو صرف ہوا دیتے ہیں
عقل کو کیوں بتائیں عشق کا رازغیر کو راز داں نہیں کرتے
اک تجسس دل میں ہے یہ کیا ہوا کیسے ہواجو کبھی اپنا نہ تھا وہ غیر کا کیسے ہوا
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
ہمیشہ غیر کی عزت تری محفل میں ہوتی ہےترے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں
کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیابس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے
بات کرنے کی شب وصل اجازت دے دومجھ کو دم بھر کے لئے غیر کی قسمت دے دو
کسے دوست اپنا بنائیں ہم کسے دل کا حال سنائیں ہمسبھی غیر ہیں سبھی اجنبی ترے گاؤں میں مرے شہر میں
دیر نہیں حرم نہیں در نہیں آستاں نہیںبیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم غیر ہمیں اٹھائے کیوں
غیر سے دور مگر اس کی نگاہوں کے قریںمحفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔکمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے
عشق میں یہ مجبوری تو ہو جاتی ہےدنیا غیر ضروری تو ہو جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books