aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चौक"
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سےچونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑاتمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی
اخترؔ گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونکاس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے
یوں تجھے دیکھ کے چونک اٹھتی ہیں سوئی یادیںجیسے سناٹے میں آواز لگا دے کوئی
محفل میں لوگ چونک پڑے میرے نام پرتم مسکرا دئے مری قیمت یہی تو ہے
لیتے ہی نام اس کا سوتے سے چونک اٹھےہے خیر میرؔ صاحب کچھ تم نے خواب دیکھا
ہے کس کا انتظار کہ خواب عدم سے بھیہر بار چونک پڑتے ہیں آواز پا کے ساتھ
دل مرا جلوۂ عارض نے بہلنے نہ دیاچاندنی چوک سے زخمی کو نکلنے نہ دیا
کس کا ہے انتظار کہاں دھیان ہے لگاکیوں چونک چونک جاتے ہو آواز پا کے ساتھ
چونک پڑتا ہوں خوشی سے جو وہ آ جاتے ہیںخواب میں خواب کی تعبیر بگڑ جاتی ہے
آدھی رات آئے ترے پاس یہ کس کا ہے جگرچونک مت اتنا کہ اے ہوش ربا ہم ہی ہیں
پھیل گئی بالوں میں سپیدی چونک ذرا کروٹ تو بدلشام سے غافل سونے والے دیکھ تو کتنی رات رہی
حسن بازار کی زینت ہے مگر ہے تو سہیگھر سے نکلا ہوں تو اس چوک سے بھی ہو آؤں
گرچہ ترک آشنائی کو زمانہ ہو گیالیکن اب تک چونک اٹھتے ہیں وہ میرے نام سے
زیر مسجد مے کدہ میں میکدے میں مست خوابچونک اٹھا جب دی موذن نے اذاں بالائے سر
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرحچمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books