aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़ंजीर"
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
تو مجھے چھوڑ کے ٹھکرا کے بھی جا سکتی ہےتیرے ہاتھوں میں مرے ہاتھ ہیں زنجیر نہیں
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہےایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے
دوستی خواب ہے اور خواب کی تعبیر بھی ہےرشتۂ عشق بھی ہے یاد کی زنجیر بھی ہے
میرے سینے سے ذرا کان لگا کر دیکھوسانس چلتی ہے کہ زنجیر زنی ہوتی ہے
جو دیکھتے تری زنجیر زلف کا عالماسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے
یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھرزنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراںجس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی
اس نے آوارہ مزاجی کو نیا موڑ دیاپا بہ زنجیر کیا اور مجھے چھوڑ دیا
پاؤں میں لپٹی ہوئی ہے سب کے زنجیر اناسب مسافر ہیں یہاں لیکن سفر میں کون ہے
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیںعجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی
زندگی جبر ہے اور جبر کے آثار نہیںہائے اس قید کو زنجیر بھی درکار نہیں
ہم اس کی زلف کی زنجیر میں ہوئے ہیں اسیرسجن کے سر کی بلا آ پڑی ہمارے گلے
میں بکھر جاؤں گا زنجیر کی کڑیوں کی طرحاور رہ جائے گی اس دشت میں جھنکار مری
میں بھی پلکوں پہ سجا لوں گا لہو کی بوندیںتم بھی پا بستہ زنجیر حنا ہو جانا
ہم کو شاہوں کی عدالت سے توقع تو نہیںآپ کہتے ہیں تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
صبح تک رات کی زنجیر پگھل جائے گیلوگ پاگل ہیں ستاروں سے الجھنا کیسا
فقط زنجیر بدلی جا رہی تھیمیں سمجھا تھا رہائی ہو گئی ہے
زنجیر زلف سیاہ سمندر نگاہ شوخجاؤں کہاں فرار کا رستہ کوئی تو ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books