aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़र्रात"
کہکشائیں مری مٹی کی طرف آتی ہوئیںمرے ذرات ستاروں کی طرف جاتے ہوئے
لکھا ہوا انہی ذرات کے صحیفوں میںمرا فسانہ ہے لیکن مری زباں میں نہیں
جمع کرتے رہے جو اپنے کو ذرہ ذرہوہ یہ کیا جانیں بکھرنے میں سکوں کتنا ہے
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میںاے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائےتو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
جتنی آنکھیں تھیں ساری میری تھیںجتنے منظر تھے سب تمہارے تھے
بہت برباد ہیں لیکن صدائے انقلاب آئےوہیں سے وہ پکار اٹھے گا جو ذرہ جہاں ہوگا
ہر چیز نہیں ہے مرکز پر اک ذرہ ادھر اک ذرہ ادھرنفرت سے نہ دیکھو دشمن کو شاید وہ محبت کر بیٹھے
تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھاخورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا
گلی کا عام سا چہرہ بھی پیارا ہونے لگتا ہےمحبت میں تو ذرہ بھی ستارا ہونے لگتا ہے
نادان کہہ رہے ہیں جسے آفتاب حشرذرہ ہے اس کے روئے درخشاں کے سامنے
اپنے حدود سے نہ بڑھے کوئی عشق میںجو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
یہ جانتا ہے پلٹ کر اسے نہیں آناوہ اپنی زیست کی کھنچتی ہوئی کمان میں ہے
ہر ذرہ اس کی چشم میں لبریز نور ہےدیکھا ہے جس نے حسن تجلی بہار کا
میں ایک ذرہ بلندی کو چھونے نکلا تھاہوا نے تھم کے زمیں پر گرا دیا مجھ کو
کیجئے ایسا جہاں پیدا جہاں کوئی نہ ہوذرہ و اختر زمین و آسماں کوئی نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books