aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तकरीम-ए-बाहमी"
وعدے اور اعتبار میں ہے ربط باہمیاس ربط باہمی کا مگر اعتبار کیا
وہی ہے اختلاف باہمی کی انجمن اب توفقط شادی کے دن اس نے ملائی ہاں میں ہاں میری
آؤ تقریب رو نمائی کریںپاؤں میں ایک آبلہ ہوا ہے
لبوں پہ موج تبسم نگہ میں برق غضبکوئی بتائے یہ انداز برہمی کیا ہے
ربط باہم کے مزے باہم رہیں تو خوب ہیںیاد رکھنا جان جاں گر میں نہیں تو تو نہیں
بتائے کون کسی کو نشان منزل زیستابھی تو حجت باہم ہے رہ گزر کے لئے
ایک دل پتھر بنے اور ایک دل بن جائے مومآخر اتنا فرق کیوں تقسیم آب و گل میں ہے
رہے گا کس کا حصہ بیشتر میرے مٹانے میںیہ باہم فیصلہ پہلے زمین و آسماں کر لیں
متینؔ ان کا کرم واقعی کرم ہے تو پھریہ بے رخی یہ تغافل یہ برہمی کیا ہے
وہ جس کے ہاتھ سے تقریب دل نمائی تھیابھی وہ لمحۂ موجود میں نہیں آیا
عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹیان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا
عجیب ڈھنگ سے تقسیم کار کی اس نےسو جس کو دل نہ دیا اس کو دل ربائی دی
عدمؔ روز اجل جب قسمتیں تقسیم ہوتی تھیںمقدر کی جگہ میں ساغر و مینا اٹھا لایا
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
یہ سفر یہ ڈوبتے سورج کا منظر اور میںجانے کب ہو پائیں گے باہم مرا گھر اور میں
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہامیں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
میں بھی اک معنیٔ پیچیدہ عجب تھا کہ حسنؔگفتگو میری نہ پہنچی کبھی تقریر تلک
ہم اور فرہاد بحر عشق میں باہم ہی کودے تھےجو اس کے سر سے گزرا آب میری تا کمر آیا
ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاق جنوں پہ لیکنتمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو کیا کرو گے
جب ہوا گرم کلام مختصر مہکا دیاعطر کھینچا یار کے لب نے گل تقریر کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books