aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ताबीर"
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
دوستی خواب ہے اور خواب کی تعبیر بھی ہےرشتۂ عشق بھی ہے یاد کی زنجیر بھی ہے
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
عمر بھر رہنا ہے تعبیر سے گر دور تمہیںپھر مرے خواب میں آنے کی ضرورت کیا ہے
ایسا بھی کبھی ہو میں جسے خواب میں دیکھوںجاگوں تو وہی خواب کی تعبیر بتائے
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
دیکھتے کچھ ہیں دکھاتے ہمیں کچھ ہیں کہ یہاںکوئی رشتہ ہی نہیں خواب کا تعبیر کے ساتھ
میں نے جو خواب ابھی دیکھا نہیں ہے اخترؔمیرا ہر خواب اسی خواب کی تعبیر بھی ہے
زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ میاںسوچتے رہیے کہ اس خواب کی تعبیر ہے کیا
آدمی ہونا خدا ہونے سے بہتر کام ہےخود ہی خود کے خواب کی تعبیر بن کر دیکھ لے
اک تری بات کہ جس بات کی تردید محالاک مرا خواب کہ جس خواب کی تعبیر نہیں
خواب دیکھا تھا محبت کا محبت کی قسمپھر اسی خواب کی تعبیر میں مصروف تھا میں
اے خواب پذیرائی تو کیوں مری آنکھوں میںاندیشۂ دنیا کی تعبیر اٹھا لایا
خواہشیں خواب دکھاتی ہیں ترے ملنے کاخواب سے کہہ دے کہ تعبیر کی صورت آئے
اب تو لے دے کے یہی کام ہے ان آنکھوں کاجن کو دیکھا نہیں ان خوابوں کی تعبیر کریں
ہجر اک وقفۂ بیدار ہے دو نیندوں میںوصل اک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں
شام کو صبح سے تعبیر کرو تم لیکنآنکھ والے تو سحر ہی کو سحر جانتے ہیں
پتھر نہ بنا دے مجھے موسم کی یہ سختیمر جائیں مرے خواب نہ تعبیر کے ڈر سے
چونک پڑتا ہوں خوشی سے جو وہ آ جاتے ہیںخواب میں خواب کی تعبیر بگڑ جاتی ہے
عجیب خواب تھا تعبیر کیا ہوئی اس کیکہ ایک دریا ہواؤں کے رخ پہ بہتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books