aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तितली"
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
کوئی تتلی نشانے پر نہیں ہےمیں بس رنگوں کا پیچھا کر رہا ہوں
گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھوآندھیو تم نے درختوں کو گرایا ہوگا
محبت ایک دم دکھ کا مداوا کر نہیں دیتییہ تتلی بیٹھتی ہے زخم پر آہستہ آہستہ
میں نے ماں کا لباس جب پہنامجھ کو تتلی نے اپنے رنگ دیے
باغ میں جانے کے آداب ہوا کرتے ہیںکسی تتلی کو نہ پھولوں سے اڑایا جائے
اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والیمیں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست
یہ شبنمی لہجہ ہے آہستہ غزل پڑھناتتلی کی کہانی ہے پھولوں کی زبانی ہے
تتلی بھنورے کلیاں پھولاس کے سب دیوانے تھے
کل تیری تصویر مکمل کی میں نےفوراً اس پر تتلی آ کر بیٹھ گئی
گلشن سے کوئی پھول میسر نہ جب ہواتتلی نے راکھی باندھ دی کانٹے کی نوک پر
بچے نے تتلی پکڑ کر چھوڑ دیآج مجھ کو بھی خدا اچھا لگا
پھول کھلتے ہی تتلی بھی آئیکیا کوئی دوستی پرانی ہے
پھولوں کی زد میں آ کے کہیں جان سے نہ جائےمیں نے اسی خیال سے تتلی اڑائی ہے
میں نے بچپن کی خوشبوئے نازکایک تتلی کے سنگ اڑائی تھی
اجاڑ تپتی ہوئی راہ میں بھٹکنے لگینہ جانے پھول نے کیا کہہ دیا تھا تتلی سے
نفرت سے ہے نفرت ہم کو پریت ہماری ریتپیار کے ہیں انمول خزانے تتلی پھول اور میں
وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہےاسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
جب سے ٹانگی ہے تری تصویر دل کی الگنی پریاں تبھی سے دن میں تتلی بیٹھتی ہے شب میں جگنو
تھا مقدم عشق بت اسلام پر طفلی میں بھییا صنم کہہ کر پڑھا مکتب میں بسم اللہ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books