aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दर-ओ-दीवार"
زندگی بھر در و دیوار سجائے جائیںتب کہیں جا کے مکینوں پہ مکاں کھلتے ہیں
بجھے ہوئے در و دیوار دیکھنے والواسے بھی دیکھو جو اک عمر یاں گزار گیا
دیکھتے ہیں در و دیوار حریفانہ مجھےاتنا بے بس بھی کہاں ہوگا کوئی گھر میں کبھی
در و دیوار بھی ہوتے ہیں جاسوسکوئی سنتا نہ ہو آہستہ بولو
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئیپھر یہ بارش مری تنہائی چرانے آئی
اچھا ہوا کہ سب در و دیوار گر پڑےاب روشنی تو ہے مرے گھر میں ہوا تو ہے
عجب لہجے میں کرتے تھے در و دیوار باتیںمرے گھر کو بھی شاید میری عادت اب ہوئی ہے
ہمیں بھی اب در و دیوار گھر کے یاد آئےجو گھر میں تھے تو ہمیں آرزوئے صحرا تھی
عجب نہیں در و دیوار جیسے ہو جائیںہم ایسے لوگ جو خود سے کلام کرتے ہیں
بام و در و دیوار کو ہی گھر نہیں کہتےتم گھر میں نہیں ہو تو مکاں ہے بھی نہیں بھی
جب آئینے در و دیوار پر نکل آئیںتو شہر ذات میں رہنا بھی اک قیامت ہے
کتنی آنکھیں در و دیوار سے چپکی ہوئی ہیںراستہ بھولے ہوئے شخص کبھی گھر بھی تو آ
در و دیوار پہ پرچھائیاں آتی تھیں نظربات کرنے کو بھی ترسی ہوں سحر ہونے تک
تم جو آئے ہو تو شکل در و دیوار ہے اورکتنی رنگین مری شام ہوئی جاتی ہے
در و دیوار اتنے اجنبی کیوں لگ رہے ہیںخود اپنے گھر میں آخر اتنا ڈر کیوں لگ رہا ہے
اس طرح سجا رکھے ہیں میں نے در و دیوارگھر میں تری صورت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
در و دیوار بھی گھر کے بہت مایوس تھے ہم سےسو ہم بھی رات اس جاگیر سے باہر نکل آئے
میں روؤں تو در و دیوار مجھ پر ہنسنے لگتے ہیںہنسوں تو میرے اندر جانے کیا کیا ٹوٹ جاتا ہے
یہ مصرع کاش نقش ہر در و دیوار ہو جائےجسے جینا ہو مرنے کے لیے تیار ہو جائے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books