aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दान-ए-कार"
اپنی ناکامیوں پہ آخر کارمسکرانا تو اختیار میں ہے
کتاب درس مجنوں مصحف رخسار لیلیٰ ہےحریف نکتہ دان عشق کو مکتب سے کیا مطلب
مخرب کار ہوئی جوش میں خود عجلت کارپیچھے ہٹ جائے گی منزل مجھے معلوم نہ تھا
اس خاکدان دہر میں گھٹتا اگر ہے دممقدور ہو تو آگ لگا دے ہوا نہ مانگ
فریب جلوہ کہاں تک بروئے کار رہےنقاب اٹھاؤ کہ کچھ دن ذرا بہار رہے
درد اٹھا تھا مرے پہلو میںآخر کار جگر تک پہنچا
فرصت کار فقط چار گھڑی ہے یارویہ نہ سوچو کی ابھی عمر پڑی ہے یارو
ہوس کو ہے نشاط کار کیا کیانہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
ما سوائے کار آہ و اشک کیا ہے عشق میںہے سواد آب و آتش دیدہ و دل کے قریب
عجیب ڈھنگ سے تقسیم کار کی اس نےسو جس کو دل نہ دیا اس کو دل ربائی دی
جسے عشرت کدہ دہر سمجھتا تھا میںآخر کار وہ اک خواب پریشاں نکلا
کبھی جو زحمت کار رفو نہیں کرتاہمارے زخم اسی چارہ گر کے نام تمام
زمام کار اگر مزدور کے ہاتھوں میں ہو پھر کیاطریق کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی
شیخ جزائے کار خیر جو بتا رہا ہے آجبات تو خوب ہے مگر آدمی معتبر نہیں
جو کشود کار طلسم ہے وہ فقط ہمارا ہی اسم ہےوہ گرہ کسی سے کھلے گی کیا جو تری جبیں کی شکن میں ہے
یہ کار زندگی تھا تو کرنا پڑا مجھےخود کو سمیٹنے میں بکھرنا پڑا مجھے
ہم سے مے کش جو توبہ کر بیٹھیںپھر یہ کار ثواب کون کرے
اب کے بارش میں تو یہ کار زیاں ہونا ہی تھااپنی کچی بستیوں کو بے نشاں ہونا ہی تھا
یہ کار عشق تو بچوں کا کھیل ٹھہرا ہےسو کار عشق میں کوئی کمال کیا کرنا
کیا خوب تماشہ ہے یہ کار گہ ہستیہر جسم سلامت ہے ہر ذات ادھوری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books