aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "निगाहें"
نگاہیں اس قدر قاتل کہ اف افادائیں اس قدر پیاری کہ توبہ
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں نگاہیںکیا بات ہے میں وقت پہ گھر کیوں نہیں جاتا
جو نگاہ ناز کا بسمل نہیںدل نہیں وہ دل نہیں وہ دل نہیں
میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگرپھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے
دیکھی ہیں بڑے غور سے میں نے وہ نگاہیںآنکھوں میں مروت کا کہیں نام نہیں ہے
جبیں پر سادگی نیچی نگاہیں بات میں نرمیمخاطب کون کر سکتا ہے تم کو لفظ قاتل سے
نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائےتو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
جس طرف اٹھ گئی ہیں آہیں ہیںچشم بد دور کیا نگاہیں ہیں
نگاہ ناز کی پہلی سی برہمی بھی گئیمیں دوستی کو ہی روتا تھا دشمنی بھی گئی
ستم ہی کرنا جفا ہی کرنا نگاہ الفت کبھی نہ کرناتمہیں قسم ہے ہمارے سر کی ہمارے حق میں کمی نہ کرنا
کسی غریب کو زخمی کریں کہ قتل کریںنگاہ ناز پہ جرمانے تھوڑی ہوتے ہیں
گناہوں سے ہمیں رغبت نہ تھی مگر یا ربتری نگاہ کرم کو بھی منہ دکھانا تھا
بھری دنیا میں فقط مجھ سے نگاہیں نہ چراعشق پر بس نہ چلے گا تری دانائی کا
قیامت ہے تری اٹھتی جوانیغضب ڈھانے لگیں نیچی نگاہیں
ادا ادا تری موج شراب ہو کے رہینگاہ مست سے دنیا خراب ہو کے رہی
ہے یہ تقدیر کی خوبی کہ نگاہ مشتاقپردا بن جائے اگر پردہ نشیں تک پہنچے
چشم پر نم زلف آشفتہ نگاہیں بے قراراس پشیمانی کے صدقہ میں پشیماں ہو گیا
ان کی نگاہ ناز کی گردش کے ساتھ ساتھمحسوس یہ ہوا کہ زمانہ بدل گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books