aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "फ़साने"
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میںکہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاوہ بات ان کو بہت نا گوار گزری ہے
جس کی باتوں کے فسانے لکھےاس نے تو کچھ نہ کہا تھا شاید
کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کونہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو
ابھی سے مت مرے کردار کو مرا ہوا جانترے فسانے میں ذکر آئے گا دوبارا مرا
فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھبڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے
نہ جانے کہہ گئے کیا آپ مسکرانے میںہے دل کو ناز کہ جان آ گئی فسانے میں
رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کیذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے
اب آگے اس میں تمہارا بھی نام آئے گاجو حکم ہو تو یہیں چھوڑ دوں فسانے کو
سوداؔ خدا کے واسطے کر قصہ مختصراپنی تو نیند اڑ گئی تیرے فسانے میں
رہ جائے گی یہ ساری کہانی یہیں دھریاک روز جب میں اپنے فسانے میں جاؤں گا
بول پڑتا تو مری بات مری ہی رہتیخامشی نے ہیں دئے سب کو فسانے کیا کیا
اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئےوہ عمر کیا ہوئی وہ زمانے کدھر گئے
دل میں اب کچھ بھی نہیں ان کی محبت کے سواسب فسانے ہیں حقیقت میں حقیقت کے سوا
ہم نے تمہارے غم کو حقیقت بنا دیاتم نے ہمارے غم کے فسانے بنائے ہیں
فراقؔ دوڑ گئی روح سی زمانے میںکہاں کا درد بھرا تھا مرے فسانے میں
محبت کا ان کو یقیں آ چلا ہےحقیقت بنے جا رہے ہیں فسانے
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
کیوں ہم کو سناتے ہو جہنم کے فسانےاس دور میں جینے کی سزا کم تو نہیں ہے
اپنا دل سینۂ اشعار میں رکھ دیتے ہیںکچھ حقیقت بھی ضروری ہے فسانے کے لئے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books