aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बेटियों"
ہے ان دیوں کا مقدر بھی بیٹیوں جیساکہاں بنائے گئے اور ہوئے کہاں روشن
آدم کے لاڈلے بھی کچھ کم نہیں ہیں لیکنحوا کی بیٹیوں سے اللہ ہی بچائے
بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چھپے خواب کو پہچانتی ہیںاور کوئی دوسرا اس خواب کو پڑھ لے تو برا مانتی ہیں
اب کے بارش میں تو یہ کار زیاں ہونا ہی تھااپنی کچی بستیوں کو بے نشاں ہونا ہی تھا
گھر سے نکلے ہوئے بیٹوں کا مقدر معلومماں کے قدموں میں بھی جنت نہیں ملنے والی
ہمیں عزیز ہیں ان بستیوں کی دیواریںکہ جن کے سائے بھی دیوار بنتے جاتے تھے
واقف نہیں کہ پاؤں میں پڑتی ہیں بیڑیاںدولہے کو یہ خوشی ہے کہ میری برات ہے
رہے تذکرے امن کے آشتی کےمگر بستیوں پر برستے رہے بم
پرند پیڑ سے پرواز کرتے جاتے ہیںکہ بستیوں کا مقدر بدلتا جاتا ہے
بستیوں میں ہونے کو حادثے بھی ہوتے ہیںپتھروں کی زد پر کچھ آئنے بھی ہوتے ہیں
یہ رنگ رنگ پرندے ہی ہم سے اچھے ہیںجو اک درخت پہ رہتے ہیں بیلیوں کی طرح
سن بستیوں کا حال جو حد سے گزر گئیںان امتوں کا ذکر جو رستوں میں مر گئیں
یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہل جہاںدیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں
بیڑیاں ڈال کے پرچھائیں کی پیروں میں مرےقید رکھتے ہیں اندھیروں میں اجالے مجھ کو
مرے گماں نے مرے سب یقیں جلا ڈالےذرا سا شعلہ بھری بستیوں کو چاٹ گیا
یہ لوگ جا کے کٹی بوگیوں میں بیٹھ گئےسمے کو ریل کی پٹری کے ساتھ چلنے دیا
مانیں جو میری بات مریدان بے ریادیں شیخ کو کفن تو ڈبو کر شراب میں
کچھ اس لیے بھی وہ سیلاب بھیج دیتا ہےکہ بستیوں میں رہو اور کھنڈر بھی ساتھ رکھو
بیٹے مصروف رہے مال کے بٹوارے میںبیٹیاں باپ کی میت سے لپٹ کر روئیں
بستیوں والے تو خود اوڑھ کے پتے، سوئےدل آوارہ تجھے رات سنبھالا کس نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books