aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मनाना"
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھابربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
ہمیں شکوہ نہیں اک دوسرے سےمنانا چاہئے اس پر خوشی کیا
بچھڑتے وقت انا درمیان تھی ورنہمنانا دونوں نے اک دوسرے کو چاہا تھا
جانے کس رنگ سے روٹھے گی طبیعت اس کیجانے کس ڈھنگ سے اب اس کو منانا ہوگا
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تمہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
اک بات بھلا پوچھیں کس طرح مناؤ گےجیسے کوئی روٹھا ہے اور تم کو منانا ہے
روٹھا یار منانا ہےکوئی سوانگ رچاؤ اب
میں آج سوگ منانا سکھانے والا ہوںادھر کو آئیں جنہیں محو یاس ہونا ہے
کبھی تھی وہ غصہ کی چتون قیامتکبھی عاجزی سے منانا کسی کا
وہ خفا ہیں تو رہیں ہم کو منانا بھی نہیںان کو آنا بھی نہیں ہم کو بلانا بھی نہیں
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکنخاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک
یہ مانا زندگی ہے چار دن کیبہت ہوتے ہیں یارو چار دن بھی
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہےآج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
سب نے مانا مرنے والا دہشت گرد اور قاتل تھاماں نے پھر بھی قبر پہ اس کی راج دلارا لکھا تھا
مانا کہ اس زمیں کو نہ گلزار کر سکےکچھ خار کم تو کر گئے گزرے جدھر سے ہم
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
مزہ چکھا کے ہی مانا ہوں میں بھی دنیا کوسمجھ رہی تھی کہ ایسے ہی چھوڑ دوں گا اسے
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books