aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aKHtar-shanaas"
ہے قیامت ترے شباب کا رنگرنگ بدلے گا پھر زمانے کا
اس کے عہد شباب میں جیناجینے والو تمہیں ہوا کیا ہے
شباب تم سے کرے گا جو تم نے ہم سے کیاتمہارا حسن بھی نکلے گا بے وفا موسم
اک وہی شخص مجھ کو یاد رہاجس کو سمجھا تھا بھول جاؤں گا
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
اس شخص کے غم کا کوئی اندازہ لگائےجس کو کبھی روتے ہوئے دیکھا نہ کسی نے
کیجئے کس کس سے آخر نا شناسی کا گلہجب کسی نے بھی نگاہ معتبر ڈالی نہیں
ملا کے قطرۂ شبنم میں رنگ و نکہت گلکوئی شراب بناؤ بہار کے دن ہیں
شباب نام ہے اس جاں نواز لمحے کاجب آدمی کو یہ محسوس ہو جواں ہوں میں
شباب درد مری زندگی کی صبح سہیپیوں شراب یہاں تک کہ شام ہو جائے
دلوں میں کرب بڑھتا جا رہا ہےمگر چہرے ابھی شاداب سے ہیں
رگوں میں دوڑتی ہیں بجلیاں لہو کے عوضشباب کہتے ہیں جس چیز کو قیامت ہے
لمحوں کے تار کھینچتا رہتا تھا رات دناک شخص لے گیا مری صدیاں سمیٹ کے
شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیامری دنیا میں بندے کے خدا ہونے کا وقت آیا
یہ رنگ و کیف کہاں تھا شباب سے پہلےنظر کچھ اور تھی موج شراب سے پہلے
بجا کہ ہے پاس حشر ہم کو کریں گے پاس شباب پہلےحساب ہوتا رہے گا یا رب ہمیں منگا دے شراب پہلے
جینا عذاب کیوں ہے یہ کیا ہو گیا مجھےکس شخص کی لگی ہے بھلا بد دعا مجھے
اک حسن مکمل ہے تو اک عشق سراپاہشیار سا اک شخص ہے دیوانہ سا اک شخص
اے سوز جاں گداز ابھی میں جوان ہوںاے درد لا علاج یہ عمر شباب ہے
بدن کے شہر میں آباد اک درندہ ہےاگرچہ دیکھنے میں کتنا خوش لباس بھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books