aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahbaab"
ہم کیا کہیں احباب کیا کار نمایاں کر گئےبی اے ہوئے نوکر ہوئے پنشن ملی پھر مر گئے
بتاؤں آپ کو مرنے کے بعد کیا ہوگاپلاؤ کھائیں گے احباب فاتحہ ہوگا
یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہمیاد ہی کب تھے جو اب یاد نہیں
احباب کو دے رہا ہوں دھوکاچہرے پہ خوشی سجا رہا ہوں
آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں نصیحتاحباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں جاتا
آڑے آیا نہ کوئی مشکل میںمشورے دے کے ہٹ گئے احباب
اک حلقۂ احباب ہے تنہائی بھی اس کیاک ہم ہیں کہ ہر بزم میں تنہا نظر آئے
اس وہم سے کہ نیند میں آئے نہ کچھ خللاحباب زیر خاک سلا کر چلے گئے
احباب کا شکوہ کیا کیجئے خود ظاہر و باطن ایک نہیںلب اوپر اوپر ہنستے ہیں دل اندر اندر روتا ہے
احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیںآتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے
تمام شہر گرفتار ہے اذیت میںکسے کہوں مرے احباب کی خبر رکھے
دوست احباب سے لینے نہ سہارے جانادل جو گھبرائے سمندر کے کنارے جانا
وہ ساری باتیں میں احباب ہی سے کہتا ہوںمجھے حریف کو جو کچھ سنانا ہوتا ہے
احسانؔ اپنا کوئی برے وقت کا نہیںاحباب بے وفا ہیں خدا بے نیاز ہے
خدا نے علم بخشا ہے ادب احباب کرتے ہیںیہی دولت ہے میری اور یہی جاہ و حشم میرا
تحسین کے لائق ترا ہر شعر ہے اکبرؔاحباب کریں بزم میں اب واہ کہاں تک
احباب پوچھتے ہیں بڑی سادگی کے ساتھتو اب کے سال عید منائے گا کس طرح
شغل الفت کو جو احباب برا کہتے ہیںکچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا کہتے ہیں
احباب سے رکھتا ہوں کچھ امید خرافترہتے ہیں خفا مجھ سے بہت لوگ اسی سے
غم مسلسل ہو تو احباب بچھڑ جاتے ہیںاب نہ کوئی دل تنہا کے قریں آئے گا
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books