aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asiir-e-mohabbat"
جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو
مخلوق کو تمہاری محبت میں اے بتوایمان کا خیال نہ اسلام کا لحاظ
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
بے شک اسیر گیسوئے جاناں ہیں بے شمارہے کوئی عشق میں بھی گرفتار دیکھنا
اے اسیر غم ساحل ادھر آبیچ دھارے سے پکارا دریا
چمن میں خشک سالی پر ہے خوش صیاد کہ اب خودپرندے پیٹ کی خاطر اسیر دام ہوتے ہیں
خوشی دامن کشاں ہے دل اسیر غم ہے برسوں سےہماری زندگی کا ایک ہی عالم ہے برسوں سے
تو چھوڑ اب تو اسیر قفس کو اے صیادکلی چٹکنے لگی موسم گلاب آیا
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیر بہشتمرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے
اسیر زلف کو شاید یہیں رہائی ہےپکارتا ہوں جسے وہ صدا میں آیا ہے
جس قدر جذب محبت کا اثر ہوتا گیاعشق خود ترک و طلب سے بے خبر ہوتا گیا
تو نے جس بات کو اظہار محبت سمجھابات کرنے کو بس اک بات رکھی تھی ہم نے
دونوں بہر شعلۂ ذات دونوں اسیر انادریا کے لب پر پانی دشت کے لب پر پیاس
خبر بھی ہے تجھے اس دفتر محبت کوجلانے جلنے میں کیا کیا زمانے لگتے ہیں
مجال ترک محبت نہ ایک بار ہوئیخیال ترک محبت تو بار بار کیا
اے محتسب نماز محبت کا وقت ہےدل با وضو ہے اور غزل کہہ رہا ہوں میں
فریب عہد محبت کی سادگی کی قسموہ جھوٹ بول کہ سچ کو بھی پیار آ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books