aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badalne"
بری سرشت نہ بدلی جگہ بدلنے سےچمن میں آ کے بھی کانٹا گلاب ہو نہ سکا
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلینہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
کس ناز سے کہتے ہیں وہ جھنجھلا کے شب وصلتم تو ہمیں کروٹ بھی بدلنے نہیں دیتے
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
کوئی رستہ کہیں جائے تو جانیںبدلنے کے لیے رستے بہت ہیں
فضائے دل پہ کہیں چھا نہ جائے یاس کا رنگکہاں ہو تم کہ بدلنے لگا ہے گھاس کا رنگ
دشت چھوڑا تو کیا ملا ثروتؔگھر بدلنے کے بعد کیا ہوگا
کہیں فطرت بدل سکتی ہے ناموں کے بدلنے سےجناب شیخ کو میں برہمن کہہ دوں تو کیا ہوگا
نظام مے کدہ ساقی بدلنے کی ضرورت ہےہزاروں ہیں صفیں جن میں نہ مے آئی نہ جام آیا
زبان اپنی بدلنے پہ کوئی راضی نہیںوہی جواب ہے اس کا وہی سوال مرا
صرف موسم کے بدلنے ہی پہ موقوف نہیںدرد بھی صورت حالات بتا دیتا ہے
جگہ بدلنے سے ہیئت کہاں بدلتی ہےجو آئنہ ہے سدا آئنہ رہے گا وہ
مآل عزت سادات عشق دیکھ کے ہمبدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
یہ کون اترا پئے گشت اپنی مسند سےاور انتظام مکان و سرا بدلنے لگا
بہت جلدی تھی تم کو راستے اپنے بدلنے کیابھی تو چاہتوں کو کتنا پائیدار ہونا تھا
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books