aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahaaro.n"
بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیںمحبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبوپھول تو پھول تھے کانٹوں سے بھی آئی خوشبو
وہ دن بھی ہائے کیا دن تھے جب اپنا بھی تعلق تھادشہرے سے دوالی سے بسنتوں سے بہاروں سے
نظر نواز نظاروں میں جی نہیں لگتاوہ کیا گئے کہ بہاروں میں جی نہیں لگتا
اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کےآج تک سلگتے ہیں زخم رہ گزاروں کے
صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھاوہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے
دنیا کی بہاروں سے آنکھیں یوں پھیر لیں جانے والوں نےجیسے کوئی لمبے قصے کو پڑھتے پڑھتے اکتا جائے
ادھر بھی خاک اڑی ہے ادھر بھی خاک اڑیجہاں جہاں سے بہاروں کے کارواں نکلے
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
وحشت کا یہ عالم کہ پس چاک گریباںرنجش ہے بہاروں سے الجھتے ہیں خزاں سے
خوشبو کا قافلہ یہ بہاروں کا سلسلہپہنچا ہے شہر تک تو مرے گھر بھی آئے گا
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
کھلنا ہر ایک پھول کا اصغرؔ ہے معجزہمرجھاتی ہے کلی بھی بہاروں کے درمیاں
گئے موسم کا اک پیلا سا پتا شاخ پر رہ کرنہ جانے کیا بتانا چاہتا ہے ان بہاروں کو
نئی بہار کا مژدہ بجا سہی لیکنابھی تو اگلی بہاروں کا زخم تازہ ہے
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
جس کی باتوں کے فسانے لکھےاس نے تو کچھ نہ کہا تھا شاید
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books