aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhuulnaa"
تم سے چھٹ کر بھی تمہیں بھولنا آسان نہ تھاتم کو ہی یاد کیا تم کو بھلانے کے لئے
ماں نے لکھا ہے خط میں جہاں جاؤ خوش رہومجھ کو بھلے نہ یاد کرو گھر نہ بھولنا
دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلےاس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے
بھولنا خود کو تو آساں ہے بھلا بیٹھا ہوںوہ ستم گر جو نہ بھولے سے بھلایا جائے
تعلق کی نئی اک رسم اب ایجاد کرنا ہےنہ اس کو بھولنا ہے اور نہ اس کو یاد کرنا ہے
تو مجھ کو بھولنا چاہے تو بھول سکتا ہےمیں ایک حرف تمنا تری کتاب میں ہوں
یہ الگ بات کہ تجدید تعلق نہ ہواپر اسے بھولنا چاہوں تو زمانے لگ جائیں
کتنی طویل کیوں نہ ہو باطل کی زندگیہر رات کا ہے صبح مقدر نہ بھولنا
جب تجھے بھولنا چاہا دل نےاک نئے غم کی سزا دی ہم نے
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھارہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئے
مجھے بھولنا نہیں شام ہجر کے شور میںمیں چراغ ہوں تو مجھے جلا کہ بھی دیکھنا
سستے میں ان کو بھولنا اچھا لگا ہے آجچائے کا ایک گھونٹ بھی کافی رہا ہے آج
جانے کیا کیا اور ہوں راہ طلب میں مشکلیںساتھ رکھنا ہے کبھی زاد سفر مت بھولنا
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیںہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہمقسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آنادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books