aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "deedar"
کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیںشوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
کچھ نظر آتا نہیں اس کے تصور کے سواحسرت دیدار نے آنکھوں کو اندھا کر دیا
اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی باتجو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا چاہئے
میری آنکھیں اور دیدار آپ کایا قیامت آ گئی یا خواب ہے
میں باغ میں ہوں طالب دیدار کسی کاگل پر ہے نظر دھیان میں رخسار کسی کا
دیدار کی طلب کے طریقوں سے بے خبردیدار کی طلب ہے تو پہلے نگاہ مانگ
عاشق کو دیکھتے ہیں دوپٹے کو تان کردیتے ہیں ہم کو شربت دیدار چھان کر
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
کیسی عجیب شرط ہے دیدار کے لیےآنکھیں جو بند ہوں تو وہ جلوہ دکھائی دے
یا تو کسی کو جرأت دیدار ہی نہ ہویا پھر مری نگاہ سے دیکھا کرے کوئی
اب اور دیر نہ کر حشر برپا کرنے میںمری نظر ترے دیدار کو ترستی ہے
ترا دیدار ہو حسرت بہت ہےچلو کہ نیند بھی آنے لگی ہے
مرا جی تو آنکھوں میں آیا یہ سنتےکہ دیدار بھی ایک دن عام ہوگا
دید کے قابل حسیں تو ہیں بہتہر نظر دیدار کے قابل نہیں
کاسۂ چشم لے کے جوں نرگسہم نے دیدار کی گدائی کی
دل کو نیاز حسرت دیدار کر چکےدیکھا تو ہم میں طاقت دیدار بھی نہیں
آدم خاکی سے عالم کو جلا ہے ورنہآئینہ تھا تو مگر قابل دیدار نہ تھا
ترا دیدار ہو آنکھیں کسی بھی سمت دیکھیںسو ہر چہرے میں اب تیری شباہت چاہئے ہے
آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تاتجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books