aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ehsaan"
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
آج اس نے ہنس کے یوں پوچھا مزاجعمر بھر کے رنج و غم یاد آ گئے
یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسوتری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیںالٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا
رہتا نہیں انسان تو مٹ جاتا ہے غم بھیسو جائیں گے اک روز زمیں اوڑھ کے ہم بھی
یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرتیہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئیجیسے احساں اتارتا ہے کوئی
یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیے آاے دوست کسی روز نہ جانے کے لیے آ
کس کس کی زباں روکنے جاؤں تری خاطرکس کس کی تباہی میں ترا ہاتھ نہیں ہے
کچھ لوگ جو سوار ہیں کاغذ کی ناؤ پرتہمت تراشتے ہیں ہوا کے دباؤ پر
تم سادہ مزاجی سے مٹے پھرتے ہو جس پروہ شخص تو دنیا میں کسی کا بھی نہیں ہے
مجھے خبر نہیں غم کیا ہے اور خوشی کیا ہےیہ زندگی کی ہے صورت تو زندگی کیا ہے
نماز اپنی اگرچہ کبھی قضا نہ ہوئیادا کسی کی جو دیکھی تو پھر ادا نہ ہوئی
نیند کو لوگ موت کہتے ہیںخواب کا نام زندگی بھی ہے
سچ ہے احسان کا بھی بوجھ بہت ہوتا ہےچار پھولوں سے دبی جاتی ہے تربت میری
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
بکھرے ہوئے خوابوں کی وہ تصویر ہے شایداب یہ بھی نہیں یاد کہاں اس سے ملا تھا
یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیںاب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے
اے موج بلا ان کو بھی ذرا دو چار تھپیڑے ہلکے سےکچھ لوگ ابھی تک ساحل سے طوفاں کا نظارہ کرتے ہیں
تمام عمر اسی رنج میں تمام ہوئیکبھی یہ تم نے نہ پوچھا تری خوشی کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books