aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "firaaq"
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
کوئی سمجھے تو ایک بات کہوںعشق توفیق ہے گناہ نہیں
تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہوتم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریں
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
ہم سے کیا ہو سکا محبت میںخیر تم نے تو بے وفائی کی
میں ہوں دل ہے تنہائی ہےتم بھی ہوتے اچھا ہوتا
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امیدمگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداسدل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
تیرے آنے کی کیا امید مگرکیسے کہہ دوں کہ انتظار نہیں
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
وہ آ رہے ہیں وہ آتے ہیں آ رہے ہوں گےشب فراق یہ کہہ کر گزار دی ہم نے
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیںزندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلومجو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوئی
سنتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگہم لوگ بھی فقیر اسی سلسلے کے ہیں
اک عمر کٹ گئی ہے ترے انتظار میںایسے بھی ہیں کہ کٹ نہ سکی جن سے ایک رات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books